اماراتی وزیر مملکت لانا ذکی نسیبہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے عہدے کیلئے نامزد
متحدہ عرب امارات نے وزیر مملکت لانا ذکی نسیبہ کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کر دیا ہے۔

اماراتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے لانا ذکی نسیبہ کو سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے عہدے کے لیے امیدوار نامزد کرتے ہوئے عالمی ادارے کو باضابطہ خطوط ارسال کر دیے ہیں۔
2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ریکارڈ، عالمی بینک کی رپورٹ
اماراتی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ لانا ذکی نسیبہ 2013 سے 2024 تک اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل مندوب کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ اس دوران وہ دو مرتبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر بھی رہ چکی ہیں۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے موجودہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی مدتِ ملازمت رواں سال 31 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔



