خیبر پختونخوا کو جلتا چھوڑ کر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم
پشاور: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس پشاور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ریکارڈ، عالمی بینک کی رپورٹ
اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر داخلہ محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ، امیر مقام، رانا ثناء اللہ، گورنر فیصل کریم کنڈی، چیف سیکرٹری، آئی جی اور کور کمانڈر پشاور نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران دہشت گردی کے مکمل خاتمے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ مسلح افواج، پولیس اور عوام کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں اور شہادتوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور ہمارے جوانوں اور افسران کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
وزیراعظم نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی پولیس، سیف سٹیز منصوبوں اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے لیے جو بھی وسائل درکار ہوں گے، وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔



