قومی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 2022 سے اب تک ملک بھر میں ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے کے 349 واقعات پیش آ چکے ہیں۔

وزارتِ ریلوے کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب کے مطابق 2022 میں ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے کے 42 واقعات پیش آئے، جبکہ 2023 میں یہ تعداد 58 رہی۔ اسی طرح 2024 کے دوران ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے کے 95 واقعات رپورٹ ہوئے۔
خیبر پختونخوا کو جلتا چھوڑ کر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم
تحریری جواب میں بتایا گیا کہ 2025 میں ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے کے 93 واقعات پیش آئے، جبکہ 2026 میں 24 ستمبر تک ایسے 61 واقعات رپورٹ کیے گئے۔
وزارتِ ریلوے کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران 13 ٹرینیں دہشت گردی اور تخریب کاری کا نشانہ بنیں، جبکہ ریلوے ٹریک میں خرابی کے باعث 120 ٹرینوں کو حادثات پیش آئے۔
قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران انسانی غلطی کے باعث بھی 95 ٹرینوں کو حادثات کا سامنا کرنا پڑا۔



