پاکستان ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں ناقابلِ شکست 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دسویں منٹ میں جنوبی کوریا کے کم ہیون جنگ نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جو پہلے کوارٹر کے اختتام تک برقرار رہی۔
سندھ کابینہ کی مہران ہائی وے پر تجارتی گاڑیوں سے ٹول ٹیکس وصولی کی منظوری، سالانہ 2 ارب سے زائد آمدن متوقع
دوسرے کوارٹر میں پاکستان کے حیات ذکریا نے فیلڈ گول اسکور کر کے مقابلہ برابر کر دیا، تاہم 33 ویں منٹ میں کوریا کے جینگ جی ہون نے گول کر کے اپنی ٹیم کو ایک بار پھر 2-1 کی برتری دلا دی۔
تیسرے کوارٹر کے 45 ویں منٹ میں رانا وحید نے پاکستان کے لیے دوسرا گول کر کے اسکور برابر کیا، لیکن پانچ منٹ بعد کوریا کے کم یانگ نے گول کر کے مہمان ٹیم کو دوبارہ سبقت دلا دی۔
میچ کے آخری کوارٹر میں پاکستان نے شاندار کم بیک کیا۔ 55 ویں منٹ میں حنان شاہد اور 57 ویں منٹ میں عبدالرحمن نے مسلسل دو گول اسکور کیے، جس کے بعد پاکستان نے 3-4 کی برتری حاصل کر لی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی کوریا کے خلاف 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔