Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل ریٹیل بینک کے قیام میں اہم پیشرفت، 60 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع

0

پاکستان میں بینکاری کے شعبے میں ایک بڑی پیشرفت سامنے آگئی، ملک کے پہلے ڈیجیٹل ریٹیل بینک کے قیام کی راہ مزید ہموار ہو گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ہیوگو بینک کے پیڈ اپ کیپیٹل میں 1.5 ارب روپے اضافے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ پاکستان اور سنگاپور کے سرمایہ کاروں پر مشتمل کنسورشیم اس جدید بینک کے قیام پر کام کر رہا ہے۔
یکم جنوری 2028 سے حکومت کا قرض شریعہ کمپلائنٹ ہوگا: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک
ایس ای سی پی کے مطابق بینک کے اسپانسرز مجموعی طور پر 60 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔ ہیوگو بینک روایتی برانچز کے بجائے مکمل طور پر موبائل ایپ اور آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے برانچ لیس بینکاری خدمات فراہم کرے گا۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ ہیوگو بینک کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ڈیجیٹل ریٹیل بینک کے قیام کے لیے پہلے ہی اصولی منظوری حاصل ہے، جس کے بعد منصوبہ عملی شکل اختیار کرنے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.