Gas Leakage Web ad 1

سندھ کے سرکاری و نجی اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی بحال

0

کراچی: سندھ حکومت نے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں ہفتہ وار ہفتے کی تعطیل بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اب تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل پیر سے جمعہ تک پانچ دن جاری رہے گا، جبکہ ہفتے کے روز تعطیل ہوگی۔
سندھ کابینہ کی مہران ہائی وے پر تجارتی گاڑیوں سے ٹول ٹیکس وصولی کی منظوری، سالانہ 2 ارب سے زائد آمدن متوقع
حکومت سندھ نے یہ فیصلہ کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد اور دستیاب وسائل کے بہتر استعمال کے پیش نظر کیا ہے۔ تاہم تعلیمی سرگرمیوں کا دورانیہ برقرار رکھنے کے لیے تدریسی اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا، تاکہ طلبہ کی تعلیمی ضروریات بھی پوری کی جا سکیں اور وسائل کا مؤثر استعمال بھی ممکن بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے اعلان کیا تھا کہ سندھ بھر کے تمام سرکاری اسکول ہفتے کے روز بھی کھلے رہیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.