Gas Leakage Web ad 1

پہلا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے پہلے روز پاکستان کیخلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنالیے

0

کیویم ہوج کی ناقابلِ شکست 83 رنز کی اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لیے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے دو جبکہ عامر جمال نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Gas Leakage Web ad 2

تاروبا میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش کے باعث پہلے سیشن میں صرف 14.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا، جس میں میزبان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رنز بنائے۔

برینڈن کنگ 12 رنز بنا کر محمد عباس کا شکار بنے۔ بعد ازاں جان کیمبل چندرپال اور کیویم ہوج نے دوسری وکٹ کے لیے 51 رنز کی شراکت قائم کی، تاہم چندرپال 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

تیسری وکٹ پر عامر جنگو نے ہوج کے ساتھ 42 رنز جوڑے، لیکن وہ 21 رنز بنا کر محمد عباس کی دوسری وکٹ بن گئے۔

اس کے بعد کیویم ہوج اور شائی ہوپ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کے لیے ناقابلِ شکست 88 رنز کی شراکت قائم کی۔ ہوج 83 اور شائی ہوپ 39 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے دو، عامر جمال نے ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ 33 سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر علی عثمان اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.