دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والے رابطے میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا اور پاکستان و ایران کے درمیان قریبی، برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے حالیہ علاقائی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن اور استحکام کے قیام کے لیے تمام فریقوں کے درمیان مؤثر مکالمے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے تحمل، کشیدگی میں کمی اور مسلسل سفارتی روابط کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے تحت طے پانے والے نکات پر مؤثر عملدرآمد اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔