Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم کو شوگرباؤل، قیمتی قلم ، مسجد نبویﷺ کا ماڈل اور ٹائی بطور تحفہ ملی، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

0

اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون 2026 کے دوران توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کر دیا، جس کے مطابق وزیر اعظم، نائب وزیر اعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو مجموعی طور پر 21 قیمتی تحائف موصول ہوئے۔

Gas Leakage Web ad 2

دستاویز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار بھی توشہ خانہ کے تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔
بے سوچے سمجھے جارحیت ٹرمپ کو بھاری قیمت چکانے پر مجبور کرے گی: ایرانی وزیر خارجہ
ریکارڈ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبوی ﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ دی گئی۔ اس کے علاوہ انہیں چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور ایک شیلڈ بھی تحفے میں ملی۔

دستاویز کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ دیے گئے۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق دونوں اعلیٰ حکومتی شخصیات نے انہیں ملنے والے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے ہیں۔

کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم کو ملنے والے تحائف کی مالیت کا تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.