Gas Leakage Web ad 1

آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا آج سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

0

اسلام آباد: آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی وزیرِ پٹرولیم کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کسی مثبت نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایسوسی ایشن کے مطابق پرافٹ مارجن میں اضافے اور پٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتوں کے نفاذ سمیت اہم مطالبات پر اتفاق نہ ہونے کے باعث مذاکرات ناکام رہے، جبکہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ برقرار ہے۔
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
دوسری جانب پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا اور حکومت کے سامنے اپنے تین مطالبات پیش کیے۔

ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم ڈیلرز کا پرافٹ مارجن موجودہ 8 روپے 64 پیسے سے بڑھا کر 24 روپے فی لیٹر کیا جائے، آئل کمپنیوں کی جانب سے نافذ کوٹہ سسٹم ختم کیا جائے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی روزانہ کے بجائے ہفتہ وار یا 15 روز بعد کی جائے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم اور چیئرمین اوگرا نے ان تینوں مطالبات پر غور کے لیے سات روز کی مہلت طلب کر لی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.