Gas Leakage Web ad 1

نعیمہ بٹ کے بہت نخرے ہیں اور میں نخرے برداشت کرنے والی ڈائریکٹر نہیں، سنگیتا

0

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اور ہدایتکار سنگیتا نے اداکارہ نعیمہ بٹ سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی فلم **’مکھو’** سے نعیمہ بٹ کو ان کے رویے کی وجہ سے الگ کر دیا تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

حال ہی میں ایک انٹرویو میں سنگیتا نے اپنے ماضی کے تجربات اور فلمی کیریئر پر گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے اپنی فلم **’مکھو’** کے حوالے سے بتایا کہ ابتدا میں فلم کے لیے نعیمہ بٹ کو کاسٹ کیا گیا تھا۔
پاکستان اور روس کے درمیان تجارت سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
سنگیتا کے مطابق نعیمہ بٹ انہیں فلم کی کاسٹ اور دیگر معاملات پر مشورے دیتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ نعیمہ بٹ کہتی تھیں کہ فلاں اداکار کو ہیرو لے لیجیے اور دیگر معاملات میں بھی تجاویز دیتی تھیں، جس پر انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اس انداز کو قبول نہیں کریں گی۔

سنگیتا نے بتایا کہ انہوں نے نعیمہ بٹ سے کہا کہ وہ انہیں معاف کریں اور ان کی دی گئی ایڈوانس رقم واپس کر دیں، جس کے بعد نعیمہ بٹ نے ایڈوانس واپس کر دیا۔

سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے 50 برس ہو چکے ہیں، اس لیے وہ یہ مناسب نہیں سمجھتیں کہ ایک نئی اداکارہ انہیں ہدایت کاری کے حوالے سے مشورے دے۔ انہوں نے کہا کہ نعیمہ بٹ ڈراموں میں اچھا کام کر رہی ہیں، تاہم فلم میں انہیں ایک بہترین کردار دیا جا رہا تھا، لیکن ان کے رویے کی وجہ سے انہیں فلم سے الگ کرنا پڑا۔

سنگیتا نے مزید کہا کہ ان کے دور میں فنکار اس طرح کے نخرے نہیں کیا کرتے تھے اور وہ بطور ہدایتکار غیر ضروری مطالبات یا مداخلت برداشت نہیں کرتیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.