انسانوں کو گرمی سے بچانے کیلئے فریج تیار
جاپان میں شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر دو مقامی کمپنیوں نے ہیٹ ویو سے تحفظ کے لیے ایک منفرد ’’انسانی فریج‘‘ متعارف کرا دیا ہے۔
حالیہ دنوں میں جاپان کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث حکومت نے ہیٹ اسٹروک الرٹ بھی جاری کیے ہیں۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنیوں نے ایک پرسنل کولنگ باکس تیار کیا ہے، جس کا مقصد شدید گرمی میں جسم کو فوری ٹھنڈک فراہم کرنا ہے۔
اس جدید ڈیوائس کی قیمت 15 لاکھ جاپانی ین رکھی گئی ہے۔ اسٹین لیس اسٹیل سے تیار کیے گئے اس باکس کے اندر ایک کرسی نصب ہے، جہاں بیٹھنے کے بعد طاقتور ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر پر خارج ہوتی ہے، جس سے جسم کا درجہ حرارت تقریباً 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو جاتا ہے۔
ڈیوڈ وارنر نے شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کا جرم قبول کرلیا، کتنی سزا ہوسکتی ہے؟
یہ انسانی فریج 15 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت برقرار رکھتا ہے اور زیادہ سے زیادہ 20 منٹ تک مسلسل چلنے کے بعد خودکار طور پر بند ہو جاتا ہے۔
84 انچ لمبے اور 47 انچ چوڑے اس فریج کو ایک گھنٹے تک چلانے پر تقریباً 16 جاپانی ین کی بجلی خرچ ہوتی ہے، جبکہ کمپنی کے مطابق یہ روایتی ایئر کنڈیشنر کے مقابلے میں کم توانائی استعمال کرتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پورٹیبل ڈیوائس پورے جسم کو تیزی سے ٹھنڈا کرتی ہے اور اسے آسانی سے مختلف مقامات پر منتقل کیا جا سکتا ہے، خصوصاً ایسی جگہوں پر جہاں کارکن شدید گرمی میں کام کرتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق اس میں بیٹھنے والا شخص صرف 5 منٹ میں نمایاں ٹھنڈک محسوس کرنے لگتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک استعمال کرنے سے ہیٹ ویو کی علامات میں بھی واضح کمی آ جاتی ہے۔