Gas Leakage Web ad 1

موٹروے اجتماعی زیادتی کیس: سزائے موت برقرار رکھتے ہوئے مجرمان کی اپیلیں مسترد

0

لاہور: عدالت نے قرار دیا ہے کہ ڈی این اے، میڈیکل اور فرانزک شواہد نے ملزمان کے جرم کو بلا شبہ ثابت کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اپنے تفصیلی تحریری فیصلے میں کہا کہ متاثرہ خاتون کا بیان نہایت اہم اور قابل اعتماد شہادت ہے، جس کی مکمل تائید میڈیکل، فرانزک اور دیگر سائنسی شواہد سے ہوتی ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ ڈی این اے رپورٹ سے مجرم عابد علی کا جرم ثابت ہوا، جبکہ گاڑی سے حاصل کیے گئے خون کے نمونوں کا ڈی این اے بھی ملزم سے مطابقت رکھتا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ فرانزک شواہد نے استغاثہ کے مقدمے کو مزید مضبوط بنایا، جبکہ شناخت پریڈ کے دوران دونوں ملزمان کی درست شناخت بھی کی گئی۔
محمد اورنگزیب کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق
تحریری فیصلے کے مطابق ملزمان نے خاتون اور اس کے بچوں کو زبردستی گاڑی سے نکال کر سنگین جرم کا ارتکاب کیا، جس سے نہ صرف متاثرہ خاندان بلکہ پورے معاشرے میں خوف و ہراس پھیلا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ایسے گھناؤنے جرم میں کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جا سکتی۔

لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزائے موت جرم کی نوعیت اور سنگینی کے عین مطابق ہے، اس لیے اس میں مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں۔ عدالت نے ریاست کی جانب سے سزا میں اضافے کی اپیل بھی مسترد کرتے ہوئے مجرمان کو دی گئی عمر قید کی سزا برقرار رکھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.