Gas Leakage Web ad 1

خارجی سہولت کار کے چشم کشا انکشافات، دہشتگردی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

0

اسلام آباد: دہشت گردی کے لیے مذہب کی آڑ استعمال کرنے والے مقامی خارجی سہولت کاروں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ غیر قانونی مدارس کے ذریعے فتاویٰ حاصل کر کے اپنے مقاصد کو تقویت دینے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

رپورٹ کے مطابق فتنۃ الخوارج کی مبینہ سہولت کاری میں گرفتار خود ساختہ مولوی ظفر یاب کا تعلق جامع نظام العلوم بنوں سمیت جمعیت علمائے اسلام کے ایک گروپ سے بتایا گیا ہے۔

نعیمہ بٹ کے بہت نخرے ہیں اور میں نخرے برداشت کرنے والی ڈائریکٹر نہیں، سنگیتا

گرفتار سہولت کار کے انکشافات کے بعد غیر قانونی مدارس کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت ڈی جی آر ای کے دائرہ کار میں لانے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

گرفتار مولوی ظفر یاب نے بیان دیا کہ انہوں نے درسِ نظامی کی آٹھ سالہ تعلیم جامع نظام العلوم، شعبہ یتیم خانہ بنوں شہر سے حاصل کی، جبکہ تین سالہ تخصص فی الفقہ المرکز اسلامی غوریوالہ سے مکمل کیا۔

بیان کے مطابق مولوی ظفر یاب نے اعتراف کیا کہ وہ مبینہ خارجی کمانڈر حکمت روشان کا سرگرم ساتھی اور گل بہادر شوریٰ کا رکن رہا ہے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ خارجی کمانڈر جہاد کے نام پر بھتہ خوری اور سرمایہ داروں کو دھمکانے کے لیے اس سے غیر شرعی فتوے حاصل کرتے تھے۔

مولوی ظفر یاب کے مطابق حکمت روشان اس مقصد کے لیے اسے اور دیگر افراد کو مختلف عہدوں، مالی فوائد اور دیگر مراعات کی پیشکش کرتا تھا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ فتنۃ الخوارج کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور یہ ایسے نظریات کے حامل عناصر ہیں جو مسلمانوں کے قتل کو بھی جائز قرار دیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق گرفتار سہولت کار کے انکشافات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد عناصر مبینہ طور پر غیر قانونی مدارس اور وہاں موجود خود ساختہ مفتیان کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وفاق المدارس العربیہ سمیت پاکستان کے تمام دینی مدارس کی نمائندہ تنظیموں، اتحاد تنظیمات مدارس، کے درمیان غیر قانونی مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق معاہدہ 2019 سے نافذ العمل ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تمام غیر قانونی مدارس اور ان سے منسلک سیاسی جماعتوں کی شفاف جانچ پڑتال ضروری ہے تاکہ شدت پسندی اور دہشت گردی کی مبینہ معاونت کی روک تھام کی جا سکے۔ ان کے مطابق پاکستان میں مدارس کی حکومتی نگرانی، نصاب میں یکسانیت اور معیارِ تعلیم کو بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.