Gas Leakage Web ad 1

سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کو گلگت بلتستان کے جنگلات اور ماحولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ

0

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کی ذیلی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماحولیات گلگت بلتستان، سبطین احمد نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے جنگلات اور ماحولیات سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

Gas Leakage Web ad 2

اجلاس کے دوران سیکرٹری جنگلات نے کمیٹی کو گلگت بلتستان میں جنگلات کے مجموعی رقبے، ماحولیاتی تحفظ کے جاری منصوبوں، شجرکاری مہمات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ محکمہ غیر قانونی کٹائی کی روک تھام، جنگلی حیات کے تحفظ اور مقامی کمیونٹیز کی شراکت سے جنگلات کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کر رہا ہے۔ اس موقع پر محکمے کی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.