نادرا نے ملک کے تمام تعلیمی بورڈز اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ ڈیٹا کی ڈیجیٹل ترسیل کو مربوط بنانے کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے نادرا اور وفاقی تعلیمی بورڈ کے درمیان معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔
سندھ کابینہ نے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیکس میں رعایت کا پیکج منظور کرلیا
یہ معاہدہ قومی شناخت اور تعلیمی ریکارڈ کو مربوط بنانے کے لیے نادرا کے منصوبے کا حصہ ہے، جس کے تحت ڈیٹا کے باہمی تبادلے کا نظام وضع کرلیا گیا ہے۔ نادرا اپنے ریکارڈ سے وفاقی تعلیمی بورڈ کو طلبا کی معلومات فراہم کرے گا، جن میں نام، ولدیت، تاریخ پیدائش اور دیگر تفصیلات شامل ہوں گی۔ طلبا کی رجسٹریشن اور تعلیمی اسناد کے نظام کو بھی مربوط بنایا جائے گا۔
اس اقدام سے رجسٹریشن میں ہونے والی غلطیوں اور معلومات کے تضاد میں کمی آئے گی، جبکہ درست اور قابل اعتماد تعلیمی اسناد کے اجرا سے انتظامی امور میں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل والٹ بھی بنایا جائے گا، جس کے ذریعے طلبا کو اپنی تعلیمی اسناد تک محفوظ ڈیجیٹل رسائی حاصل ہوگی۔