Gas Leakage Web ad 1

امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے خطے میں پاکستان کا تعاون قابل تعریف ہے،ایف بی آئی

0

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ایف بی آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دہشت گردی کی مالی معاونت کے خاتمے، سیکیورٹی تعاون، سائبر تحقیقات کے شعبے میں وسائل کی فراہمی اور تربیتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اس موقع پر ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے کہا کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ایف بی آئی ہیڈکوارٹرز میں میزبانی کرنا ہمارے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے خطے میں پاکستان کے تعاون کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے اندرونِ ملک اور عالمی سطح پر صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

کاش پٹیل نے پاکستان اور امریکا کے درمیان شراکت داری کو اہم قرار دیتے ہوئے مستقبل میں مزید مؤثر اور کامیاب تعاون کی امید کا اظہار کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.