**پنجاب میں ایچی سن کالج کے معیار کے بوائز اور گرلز اسکولز کے قیام کی منظوری**
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ایچی سن کالج کے معیار کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ بوائز اور گرلز اسکولز قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اس منصوبے کے تحت پہلا ادارہ لاہور کی وحدت روڈ پر **”مریم نواز سینٹر آف اکیڈمک لیڈرشپ”** کے نام سے قائم کیا جائے گا، جہاں جدید تعلیمی اور کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
منصوبے کے تحت سینٹر میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپورٹس ہال، ہاکی اور کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیے جائیں گے، جبکہ طلبہ کے لیے گھڑ سواری اور سوئمنگ پول سمیت دیگر سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔
مریم نواز سینٹر آف اکیڈمک لیڈرشپ میں 5 ہزار طلبہ اور 5 ہزار طالبات کے داخلے کی گنجائش رکھی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں اس منصوبے کے پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی، جس کا مقصد صوبے میں معیاری اور جدید طرز کی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔