Gas Leakage Web ad 1

وطن کیلئے قربانی کو تنخواہ سے جوڑنا اخلاقی بے حسی ہے، خواجہ آصف کی فضل الرحمان کے بیان پر تنقید

0

وزیر دفاع خواجہ آصف نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی جوانوں کی وطن کے لیے قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا غیرمنصفانہ ہے اور اس سے شہداء اور ان کے خاندانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک سینئر سیاستدان اور مذہبی رہنما ہیں، اس لیے ان سے الفاظ کے انتخاب میں زیادہ ذمہ داری کی توقع کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص صرف تنخواہ کے لیے اپنی جان قربان نہیں کرتا، بلکہ ایسی قربانی کے پیچھے نظریہ، عقیدہ، فرض شناسی اور وطن سے گہری وابستگی کا جذبہ ہوتا ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات یا کسی پالیسی پر تنقید کی جا سکتی ہے، لیکن فوجی جوانوں کی قربانی، جذبے اور وابستگی کی توہین نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج سمیت دیگر اداروں کے اہلکار اور شہری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، ایسے میں ان قربانیوں کو صرف تنخواہ کا نتیجہ قرار دینا مناسب نہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیان سے صرف ایک ادارہ نہیں بلکہ ہزاروں شہداء، غازیوں، بیواؤں اور یتیموں کے جذبات متاثر ہوئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.