Gas Leakage Web ad 1

کراچی میں دہشتگرد حملہ: پاکستان نے افغان ناظم الامورکو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھمادیا

0

پاکستان نے کراچی میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں افغان شہریوں کے مبینہ ملوث ہونے پر افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے باضابطہ ڈیمارش جاری کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے کراچی دہشت گرد حملے کے معاملے پر افغان ناظم الامور کے سامنے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

افغانستان کے علاقوں پکتیکا، پکتیا اور کنٹر میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ، 25 دہشت گرد ہلاک

ترجمان نے بتایا کہ کابل میں پاکستان کے سفیر عبید الرحمان نظامانی نے بھی افغان وزارت خارجہ کو ایک احتجاجی مراسلہ پہنچایا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق کراچی دہشت گرد حملے میں افغان شہری ملوث تھے اور ایک حملہ آور کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ افغان سرزمین اور بعض افغان شہریوں کو پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کراچی حملے میں افغان شہریوں کی مبینہ شمولیت ایک بار پھر پاکستان کے اس مؤقف کی تصدیق کرتی ہے کہ سرحد پار سے دہشت گرد عناصر پاکستان کے امن و امان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.