Gas Leakage Web ad 1

پی ٹی آئی ایم این ایز کے درمیان اڈیالہ جیل کے باہر جھگڑا کیوں ہوا؟ وجہ سامنے آگئی

0

پی ٹی آئی ارکان کے درمیان جھگڑے کی وجہ سامنے آگئی

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے جھگڑے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں اقبال آفریدی اور صبغت اللہ کے درمیان اڈیالہ جیل کے باہر پیش آنے والے جھگڑے کی بازگشت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بھی سنائی دی۔

زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی، درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ

اطلاعات کے مطابق تنازع کی ابتدا قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہوئی، جب اقبال آفریدی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کیے جانے پر جنید اکبر ناراض ہو گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر صبغت اللہ نے جنید اکبر اور اقبال آفریدی کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ ہاتھاپائی روکنے کی کوشش کی تھی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ بعد ازاں اقبال آفریدی نے جنید اکبر اور صبغت اللہ سے بدلہ لینے کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر اپنے ساتھیوں کو بلا لیا، جہاں جھگڑے کا واقعہ پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں رہنماؤں اور اراکین کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کے حل اور باہمی تنازعات ختم کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.