Gas Leakage Web ad 1

ایران کیخلاف جنگ میں نیٹو نے مایوس کیا، یورپ نے بھی ساتھ نہیں دیا: امریکی صدر

0

ٹرمپ کا دعویٰ: ایران بڑی رعایتیں دے رہا ہے، امریکا جنگ جیت رہا ہے

Gas Leakage Web ad 2

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں امریکا کو کامیابی حاصل ہو رہی ہے اور ایران معاہدے کے نتیجے میں بڑی رعایتیں دے رہا ہے۔

نیٹو سربراہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کے دوران نیٹو نے امریکا کو مایوس کیا جبکہ یورپی ممالک نے بھی مطلوبہ حمایت فراہم نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ برطانیہ، فرانس، جرمنی، اسپین اور اٹلی کے کردار سے مایوس ہیں۔

زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی، درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ

سینیٹ روانگی سے قبل صحافیوں سے مختصر گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ معاملات بہت اچھی طرح آگے بڑھ رہے ہیں اور امریکا ایران کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کر رہا ہے۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر کوئی ٹول ٹیکس عائد نہ کیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات غلط ثابت ہوئیں تو مذاکرات فوری طور پر ختم تصور کیے جائیں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے نہ ٹول ٹیکس، نہ انشورنس فیس اور نہ ہی کسی دوسری مد میں کوئی رقم وصول کرے گا۔

امریکی صدر نے ایران کے منجمد اثاثوں میں سے فنڈز جاری کرنے کی خبروں کی بھی تردید کی اور کہا کہ ایران اگر امریکی کسانوں سے خوراک خریدے گا تو اس کی ادائیگی منجمد اثاثوں میں موجود رقوم سے کی جائے گی۔

دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈز نے کہا ہے کہ ایران سے مشاورت کے بغیر آبنائے ہرمز کے لیے کسی نئے بحری راستے کا اعلان ناقابل قبول اور انتہائی خطرناک اقدام ہوگا۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ صرف انہی مخصوص راستوں کے ذریعے ممکن ہے جو ایران کی جانب سے باقاعدہ طور پر مقرر کیے گئے ہیں۔

ایرانی حکام نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام جہازوں کے لیے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی ضروری ہے، جبکہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.