Gas Leakage Web ad 1

خارجی کمانڈرز منشیات کے عادی، غیراخلاقی حرکات میں ملوث ہیں: گرفتار نوجوان کا اعترافی بیان

0

گرفتار خارجی عمر دین عرف جذبہ نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اس نے اپنے والد سے جھگڑے کے بعد ٹی ٹی پی فتنہ الخوارج میں شمولیت اختیار کی۔

Gas Leakage Web ad 2

بیان کے مطابق عمر دین نے دعویٰ کیا کہ خوارج کو افغانستان سے مالی وسائل اور اسلحہ فراہم کیا جاتا ہے اور وہاں سے اسلحہ پاکستان اسمگل کیا جاتا ہے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ مختلف خوارجی کمانڈرز کے ساتھ 60 سے 70 افغان افراد موجود ہیں، اور اسے افغانستان میں راکٹ لانچر سمیت مختلف ہتھیاروں کی تربیت دی گئی۔

گلگت بلتستان الیکشن کی تیاریاں مکمل، دیامر میں دفعہ 144 کا نفاذ

گرفتار ملزم کے مطابق یہ گروہ شادی خیل بیس پر حملے اور کوٹہ خوا روڈ پر ہونے والے دھماکے میں بھی ملوث تھا، جس میں سات پولیس اہلکار رمضان کے دوران شہید ہوئے۔

عمر دین نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ خوارجی کمانڈر مذہب اور جہاد کے نام پر نوجوانوں کو گمراہ کرتے ہیں اور ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس نے الزام عائد کیا کہ ان گروہوں کے اندر منشیات کا استعمال اور غیر اخلاقی سرگرمیاں بھی ہوتی ہیں، جبکہ بعض کمانڈر ذاتی مفادات کے لیے نوجوانوں کا استحصال کرتے ہیں۔

بیان کے مطابق یہ گروہ بھتہ خوری، گاڑیاں چھیننے اور اغوا برائے تاوان جیسے جرائم میں بھی ملوث ہے۔ عمر دین نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے گروہوں کے جھوٹے دعوؤں اور پروپیگنڈے سے دور رہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.