Gas Leakage Web ad 1

اسلاموفوبیا امریکا بھر میں مسلم کمیونٹی کیلئے خطرہ بنا ہوا ہے: ظہران ممدانی

0

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کیلیفورنیا کی مسجد میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا امریکا بھر میں مسلم کمیونٹی کے لیے ایک سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو میں واقع اسلامک سینٹر میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک محافظ سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ کم عمر مشتبہ حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

ایران دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان کا امریکی دھمکیوں پر سخت ردعمل

پولیس حکام کے مطابق کیلیفورنیا میں ہونے والی یہ فائرنگ نفرت پر مبنی جرم قرار دی جا رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ مشتبہ حملہ آور نے 3 بندوقیں اپنی والدہ کے گھر سے حاصل کیں جبکہ اس کے تحریری پیغام میں نسلی برتری اور تفاخر کے خیالات کا اظہار کیا گیا تھا۔

کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے اسلامک سینٹر میں ہونے والی اس فائرنگ کے نتیجے میں 2 مشتبہ حملہ آوروں سمیت مجموعی طور پر 5 افراد ہلاک ہوئے۔

اس واقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا کہ اسلاموفوبیا پورے امریکا میں مسلم کمیونٹی کے لیے خطرناک شکل اختیار کر چکا ہے۔

انہوں نے تمام امریکی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اسلاموفوبیا کے خلاف متحد ہو کر کھڑے ہوں اور نفرت اور خوف پر مبنی سیاست کا مقابلہ کریں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کیلیفورنیا کی مسجد میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.