Gas Leakage Web ad 1

وزیر اعلیٰ پنجاب نے انمول پنکی کے نیٹ ورک سے متعلق رپورٹ طلب کر لی

0

ذرائع کے مطابق سی سی ڈی نے بھی انمول عرف پنکی کے نیٹ ورک سے متعلق باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ملزمہ پنکی کے مبینہ شوہر سابق پولیس انسپکٹر رانا اکرام کو بھی طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ سی سی ڈی سابق پولیس انسپکٹر سے کیس کے حوالے سے پوچھ گچھ کرے گی۔

آئی ایم ایف اور حکومت میں بجٹ مذاکرات شروع، 15 ہزار 300 ارب روپے اکٹھا کرنے کا ہدف

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں درج مقدمے میں پنکی کی طلبی کر کے ملزمہ کو لاہور بھی لایا جائے گا، تاہم کوٹ لکھپت میں درج مقدمے میں ملزمہ کو اشتہاری قرار نہیں دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی سے گرفتار منشیات فروش خاتون انمول پنکی کے بھائی کے خلاف لاہور میں بھی مقدمہ سامنے آیا تھا۔

لاہور پولیس کے مطابق 2022 میں تھانہ کوٹ لکھپت میں ریاض بلوچ کے خلاف منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، اور ملزم ریاض بلوچ نے بیان دیا تھا کہ فرار ہونے والی اس کی بہن انمول عرف پنکی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک لگژری گاڑی پر لڑکا اور لڑکی منشیات فروخت کرنے شاداب کالونی آ رہے تھے، جب گاڑی رکی تو ایک لڑکا منشیات دینے کے لیے نیچے اترا، جسے اہلکاروں نے قابو کر لیا، جبکہ لڑکی گاڑی تیز رفتاری سے چلا کر فرار ہو گئی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.