Gas Leakage Web ad 1

سابق وفاقی وزیر کو 26 سال قبل دی گئی سزا کالعدم قرار

0

عدالت نے قرار دیا ہے کہ کسی بھی شخص کو ماضی کے قانون کے تحت زیادہ سزا نہیں دی جا سکتی، جبکہ لاہور ہائیکورٹ کا 2002 میں دیا گیا بریت کا فیصلہ بھی بحال کر دیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سپریم کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور نے انور سیف اللہ خان کی نظرثانی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 12 ماضی کے اثر سے سزا دینے پر مکمل پابندی عائد کرتا ہے۔

گلگت بلتستان انتخابات 2026 کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

عدالت نے قرار دیا کہ نیب آرڈیننس 1999 میں دی جانے والی سزا اس وقت موجود سابقہ قوانین کے مقابلے میں زیادہ سخت تھی، اس لیے اس قانون کا اطلاق ماضی کے مقدمات پر نہیں کیا جا سکتا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ انور سیف اللہ خان نے بطور وزیر پٹرولیم تمام تقرریاں اوپن ریکارڈ اور محکمانہ روایات کے مطابق کیں، جبکہ ان پر غیر قانونی تقرریوں کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں 20 جنوری 2016 کے اکثریتی فیصلے کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت عظمیٰ نے انور سیف اللہ خان کی سزا کے خلاف دائر نظرثانی درخواست منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا 13 جون 2002 کا بریت کا فیصلہ بحال کر دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.