Gas Leakage Web ad 1

سائنس دانوں نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو ’نہ‘ کہنا سِکھا دیا!

0

کوریا ایڈوانسڈ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں کے مطابق نئی تحقیق مصنوعی ذہانت پر اعتماد بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، خصوصاً خودکار گاڑیوں اور طبی شعبے میں۔

Gas Leakage Web ad 2

انسدادِ زنا بالجبر تفتیش و سماعت مقدمہ ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں منظور

ماہرین کا کہنا ہے کہ ماضی کی تحقیقات میں مصنوعی ذہانت کے “اوور کانفیڈینس” کو ایک بڑا خطرہ قرار دیا گیا تھا، خاص طور پر طبی تشخیص جیسے حساس شعبوں میں، جہاں غلط اندازے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق چیٹ جی پی ٹی جیسے عمومی مصنوعی ذہانت ماڈلز بعض اوقات درست معلومات نہ ہونے کے باوجود اندازے لگا کر جواب دیتے ہیں، کیونکہ انہیں لاعلمی ظاہر کرنے کے بجائے ممکنہ جواب دینے کی تربیت دی جاتی ہے۔

اب محققین نے ایک ایسا نیا طریقہ تیار کیا ہے جو مصنوعی ذہانت کو یہ پہچاننے کی صلاحیت دیتا ہے کہ کب اسے کسی نئے یا غیر مانوس علم کا سامنا ہے، جس سے چیٹ بوٹس اور دیگر اے آئی نظاموں کی قابلِ اعتماد کارکردگی بہتر ہو سکتی ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق مصنوعی ذہانت میں غیر ضروری اعتماد کی ایک بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہ نظام آرٹیفیشل نیورل نیٹ ورک کے ذریعے ابتدائی ڈیٹا سے سیکھتے ہیں، جو ان کے پورے طرزِ عمل اور فیصلوں کی بنیاد بنتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.