Gas Leakage Web ad 1

خصوصی انسدادِ پولیو مہم 18 مئی سے 79 اضلاع میں شروع ہوگی

0

نیشنل ای او سی کے مطابق انسدادِ پولیو مہم کے دوران ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد پولیو ورکرز اس قومی مہم میں فرائض انجام دیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

ای او سی کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جائے گی تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو مؤثر انداز میں روکا جا سکے۔

صرحا اصغر تیسری بار ماں بن گئیں، بیٹی کی تصویر شیئر

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے 10 اضلاع میں 61 لاکھ 90 ہزار، سندھ کے 20 اضلاع میں 57 لاکھ 90 ہزار، خیبر پختونخوا کے 23 اضلاع میں 46 لاکھ 10 ہزار جبکہ بلوچستان کے 25 اضلاع میں 19 لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اسلام آباد میں بھی 4 لاکھ 50 ہزار بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔

نیشنل ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کا خیر مقدم کریں اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلوائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.