Gas Leakage Web ad 1

پنجاب میں مقامی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم قائم کرنے کا فیصلہ

0

پنجاب حکومت نے ڈیجیٹل گورننس اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے میدان میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے گورنمنٹ جی پی یو کلاؤڈ منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

یہ منصوبہ نہ صرف سرکاری نظام کو جدید خطوط پر استوار کرے گا بلکہ مقامی سطح پر اے آئی ٹیکنالوجی کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

پی ٹی آئی ایم این اے اقبال آفریدی کے بیٹے کا اٹلی میں سیاسی پناہ لیے جانیکا انکشاف

حکومت پنجاب پہلی مرتبہ مقامی اے آئی پلیٹ فارم قائم کرے گی، جس کے تحت بڑے لینگویج ماڈلز کو مقامی سطح پر ہوسٹ اور ٹرین کیا جا سکے گا۔ منصوبے میں اردو سمیت مقامی زبانوں کی سپورٹ بھی شامل ہوگی جبکہ سرکاری اداروں اور جامعات کو محفوظ اے آئی سینڈ باکس فراہم کیا جائے گا۔

ابتدائی تجربات میں وائس انٹرفیس اور ذہین سرچ سسٹمز کو کامیاب قرار دیا گیا ہے، جبکہ حساس سرکاری ڈیٹا کو غیر ملکی کلاؤڈ پر منتقل کرنا خطرناک قرار دیا گیا۔

حکام کے مطابق جدید جی پی یو انفراسٹرکچر کی کمی منصوبوں کے نفاذ میں ایک بڑی رکاوٹ تھی۔

مزید بتایا گیا کہ پنجاب حکومت 13 کروڑ سے زائد شہریوں کو 50 سے زیادہ شعبوں میں خدمات فراہم کر رہی ہے جبکہ سرکاری شعبے میں 10 لاکھ سے زائد افراد خدمات انجام دے رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.