Gas Leakage Web ad 1

ڈی جی آئی ایس پی آر کی شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ نشست

0

ڈی جی آئی ایس پی آر کی شفا تعمیرِ ملت یونیورسٹی آمد پر اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے قومی سلامتی کے امور، بشمول انسداد دہشتگردی اور انفارمیشن وار فیئر پر تفصیلی گفتگو کی۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیر تجارت کا پاکستان کے چمڑا صنعت کی عالمی منڈی میں مسابقت بڑھانے پر زور

ڈی جی آئی ایس پی آر نے خصوصی سیشن کے دوران طلبہ کے سوالات کے تفصیلی اور مدلل جوابات دیے۔

اس خصوصی نشست کے بعد شرکاء نے کہا کہ اس سیشن کے دوران کئی ابہامات دور ہوئے اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال سے متعلق جامع آگاہی حاصل ہوئی۔

شرکاء کے مطابق معرکہ حق کی تاریخی فتح نے پاکستان کے وقار اور عالمی تشخص کو مزید مستحکم اور بلند کیا ہے، اور وہ دفاعِ وطن کے لیے افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کو جعلی خبروں، منفی پروپیگنڈے اور ہائبرڈ وارفیئر کے خطرات سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور سوشل میڈیا پر کسی بھی خبر یا معلومات کو آگے بڑھانے سے قبل اس کی حقیقت اور مستند ذرائع سے تصدیق ناگزیر ہے۔

وائس چانسلر شفا تعمیرِ ملت یونیورسٹی ڈاکٹر محمد اقبال خان نے کہا کہ نوجوان نسل کو پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ نے قومی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیش نظر مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.