گوگل نے صارفین کیلئے زبردست پرائیویسی فیچر متعارف کرا دیا
اب صارفین کو یہ سہولت دی جا رہی ہے کہ ہر ویب سائٹ کو ان کے گھر، گلی یا بالکل درست مقام تک رسائی دینا لازمی نہیں ہوگا۔ اس کے بجائے وہ صرف اندازاً لوکیشن دے سکیں گے، جو زیادہ تر ویب سائٹس کے لیے کافی ہوگی۔
اس سے پہلے گوگل کروم اکثر صارفین سے مکمل اور درست مقام (پریسائز لوکیشن) تک رسائی مانگتا تھا، جسے ماہرین پرائیویسی کے لیے خطرہ قرار دیتے رہے ہیں۔
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کی ہے: امریکی اخبار کا دعویٰ
اچھی بات یہ ہے کہ اگر کسی ایپ یا ویب سائٹ کو واقعی درست مقام کی ضرورت ہو، جیسے نقشہ جات یا رائیڈ ہیلنگ سروسز، تو صارفین اپنی مرضی سے پریسائز لوکیشن فعال کر سکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق گوگل جلد ایک نیا پروگرامنگ نظام بھی متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے ذریعے ویب ڈویلپرز واضح کر سکیں گے کہ انہیں صرف اندازاً لوکیشن چاہیے یا مکمل درست مقام۔
ماہرین کے مطابق یہ تبدیلی آن لائن پرائیویسی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے کیونکہ اس سے صارفین کو اپنی معلومات پر زیادہ کنٹرول حاصل ہوگا۔