برائلر گوشت کی سرکاری قیمت مقرر ہونے کے باوجود شہریوں کو مقررہ نرخ پر گوشت دستیاب نہ ہو سکا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 540 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں گوشت مختلف قیمتوں پر فروخت کیا جا رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں برائلر گوشت 550 سے 560 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جس کے باعث شہریوں کو اضافی قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں بھی فرق دیکھنے میں آیا۔ سرکاری نرخ 230 روپے فی درجن مقرر ہونے کے باوجود مارکیٹ میں انڈے 245 روپے فی درجن فروخت کیے جا رہے ہیں۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں کمی لائی جا سکے۔