وفاقی وزیر نے برآمدی صنعتوں کو زیادہ سہولت دینے کے لیے اصلاحاتی اقدامات آگے بڑھانے کی ہدایت کی اور پاکستان کی چمڑا صنعت کی عالمی منڈی میں مسابقت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
سابق وفاقی وزیر کو 26 سال قبل دی گئی سزا کالعدم قرار
اس موقع پر وفد نے ون ونڈو ٹیکس نظام اور آسان کاروباری فریم ورک کا مطالبہ کیا۔ وفد نے بہتر مارکیٹ رسائی اور برآمدی صنعت کے لیے ریگولیٹری آسانیوں کی بھی درخواست کی۔
وفاقی وزیر جام کمال خان نے نجی شعبے کے ساتھ مسلسل مشاورت اور عملی اصلاحات کی یقین دہانی کرائی۔