Gas Leakage Web ad 1

اے آئی کی مدد سے بنائی گئی جعلی ٹکٹ پر سفر کرنے والا مسافر رنگے ہاتھوں گرفتار

0

ریلویز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی جعلی ٹکٹ پر سفر کرنے والے ایک مسافر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ملزم کو فیصل آباد ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1 سے حراست میں لیا گیا۔

صاف ستھرا پنجاب پروگرام میں اربوں کی بے ضابطگیاں، افسران کیخلاف مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق ملزم احتشام نے شالیمار ایکسپریس کے ذریعے سانگلہ ہل سے فیصل آباد تک سفر کیا اور دوران چیکنگ جعلی ٹکٹ کو اصلی ظاہر کرنے کی کوشش کی۔

ریلویز پولیس نے مشکوک ٹکٹ کی جانچ پڑتال کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس فیصل آباد میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.