قطر سے ایل این جی لانے والا دوسرا جہاز آبنائے ہرمز سے گزر کر کراچی پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق ایل این جی جہاز آبنائے ہرمز میں روکے جانے کے بعد دوبارہ کراچی کی جانب روانہ ہوا تھا اور اب کراچی پہنچ چکا ہے۔
جن لوگوں کے پاس زمین نہیں، مفت فراہم کریں گے: مریم نواز
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے بعد اب تک تین ایل این جی جہاز کراچی پہنچے ہیں، جن میں سے ایک جہاز امریکا، دوسرا متحدہ عرب امارات جبکہ تیسرا قطر سے پورٹ قاسم پہنچا ہے۔