Gas Leakage Web ad 1

جن لوگوں کے پاس زمین نہیں، مفت فراہم کریں گے: مریم نواز

0

صوبائی دارالحکومت میں مزدوروں کو فلیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ مزدوروں کو گھر ملنے پر انہیں مبارکباد دیتی ہوں۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ اپنا گھر ہونا بہت بڑی نعمت ہے اور مہنگائی و مشکلات کے اس دور میں مکان بنانا ایک مشکل کام بن چکا ہے، اسی لیے غریب مزدوروں کو گھر فراہم کرنے پر انہیں انتہائی خوشی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہر رہائشی فلیٹ کی تعمیر پر 35 لاکھ روپے لاگت آئی ہے اور مستحق مزدوروں کو یہ رہائشی فلیٹس مفت فراہم کیے جا رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 720 رہائشی فلیٹس دیے جا رہے ہیں جبکہ ٹیکسلا میں 500 گھر تکمیل کے قریب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک لاکھ گھر مکمل ہو چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس زمین نہیں، انہیں مفت زمین فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 15 لاکھ محنت کشوں کو راشن کارڈ بھی دیے جا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غریب اور متوسط طبقے کو اپنی چھت فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے جبکہ ستھرا پنجاب منصوبہ دنیا بھر میں بطور ماڈل پیش کیا جا رہا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب منصوبے کا دائرہ کار پورے صوبے تک پھیلا دیا گیا ہے اور وہ اس ہفتے آذربائیجان کا دورہ بھی کریں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.