Gas Leakage Web ad 1

بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم

0

وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ شریک ہوئے۔

Gas Leakage Web ad 2

پشاور ہائیکورٹ نے 51 جوڈیشل افسروں کے تبادلے اور تعیناتیاں کر دیں

اس کے علاوہ وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔

وزیراعظم نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے صنعتی اور گھریلو صارفین کے لیے سہولیات پیدا کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری لا کر لائن لاسز میں نمایاں کمی لانے کی ہدایت بھی کی۔

شہباز شریف نے توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے پر زور دیا اور ملک میں توانائی کی کمی پوری کرنے کے لیے قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کو ترجیح دینے کی ہدایت کی۔

انہوں نے بجلی کے نرخوں میں استحکام لانے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی اور صارفین کو بلوں کی ادائیگی میں آسانی کے لیے ڈیجیٹل سہولیات کے فروغ پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم نے بجلی چوری کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی ترقی کے لیے توانائی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ گھریلو صارفین کے لیے سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات عوام اور صنعت کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھ کر کی جانی چاہئیں۔

اجلاس میں وزیراعظم کو گھریلو صارفین اور صنعت کے لیے بجلی کی کھپت سے متعلق سفارشات بھی پیش کی گئیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.