Gas Leakage Web ad 1

ملازمین کے الاؤنسز میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

0

تمام ملازمین کے الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے ملازمین کے الاؤنسز میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے اس حوالے سے باقاعدہ آفس آرڈر جاری کر دیا ہے۔

بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم

آفس آرڈر کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے تمام ملازمین کے جوڈیشل اور یوٹیلیٹی الاؤنس میں بنیادی تنخواہ کے 50 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ نئے الاؤنسز کا اطلاق فوری طور پر تمام ملازمین پر ہوگا۔

آرڈر میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اضافی الاؤنسز غیر معمولی چھٹی کے دوران قابل قبول نہیں ہوں گے، اور ان اخراجات کو عدالت کے مالی سال 2025-26 کے مختص بجٹ سے پورا کیا جائے گا۔

ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن کی جانب سے الاؤنسز میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.