Gas Leakage Web ad 1

پنجاب فلم سٹی اتھارٹی تشکیل دینے کا بل کثرت رائے سے منظور

0

لاہور: پنجاب اسمبلی نے صوبے میں فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی تشکیل دینے کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں فلم سٹی اتھارٹی ایکٹ 2026 پیش کیا گیا جسے ایوان کے ارکان نے کثرت رائے سے منظور کیا۔

10 ماہ میں 700 ارب کا ٹیکس شارٹ فال، اپریل میں بھی ہدف سے کم وصولی

منظور کیے گئے بل کے تحت پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کے ذریعے فلم سازی، ڈرامہ اور ڈاکیومنٹری کی سرپرستی کی جائے گی جبکہ اتھارٹی کے تمام اخراجات حکومت پنجاب برداشت کرے گی۔ اس کے ساتھ فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے خصوصی فنڈ بھی فراہم کیا جائے گا۔

ایکٹ کے مطابق نئی فلم پالیسی، قواعد و ضوابط اور لائسنسنگ کا ایک جامع نظام متعارف کرایا جائے گا، جبکہ فلم سازوں کو سہولیات، اجازت ناموں اور ون ونڈو آپریشن کی سہولت میسر ہوگی۔ اس کے علاوہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی مراعات بھی دی جائیں گی۔

قانون کے تحت فلم اسٹوڈیوز، فلم سٹی اور پوسٹ پروڈکشن سہولیات کے قیام کی راہ ہموار کی جائے گی، جبکہ نئے ٹیلنٹ کی تربیت کے لیے مختلف ٹریننگ پروگرامز شروع کیے جائیں گے۔ فلم انڈسٹری کے لیے فنڈنگ، گرانٹس اور سبسڈی کا نظام بھی متعارف کرایا جائے گا۔

اتھارٹی کو یہ اختیار بھی حاصل ہوگا کہ وہ پنجاب کی ثقافت، سیاحت اور مثبت تشخص کو فلم کے ذریعے اجاگر کرے، جبکہ فلم انڈسٹری سے متعلق شکایات اور مسائل کے حل کے لیے بھی یہ ادارہ کردار ادا کرے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.