Gas Leakage Web ad 1

بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے،کب اور کیوں ؟ جانیں

0

اہم پی ٹی آئی رہنما کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔بھارتی دفتر خارجہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ جے شنکر کا شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے دورہ پاکستان شیڈول کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے اعلان پر سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہمیں جے شنکر کے دورے کو مثبت لینا چاہیے کیونکہ ایس سی او سمٹ کی اپنی اہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے فیصلے کو سراہانا چاہیے، ایس سی او کا اجلاس بہت اہم ہے اور موجودہ صورتحال میں اس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.