بھارتی ریاست مہاراشٹر کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اداکار شاہد کپور کے ساتھ کام کرنے والے اداکار روح اللہ مہدی اور ان کے ایک ساتھی کو 28 گرام منشیات کے ساتھ گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے اور ممبئی کے علاقے گورگاؤں میں مقیم اداکار روح اللہ مہدی ’دہیسر چیک ناکا‘ پر منشیات کی اسمگلنگ کے لیے آنے والے ہیں۔ سینئر پولیس انسپکٹر کی قیادت میں پولیس ٹیم نے جال بچھایا اور دونوں افراد کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔
امریکی ثالثی میں شام اور اسرائیل کے اردن میں اعلیٰ سطح مذاکرات، اسرائیلی حملے روکنے کے طریقہ کار پر گفتگو
اداکار کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں 5 روز کے لیے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے اب ڈرگ نیٹ ورک کے تانے بانے تلاش کیے جا رہے ہیں تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ یہ منشیات کس سے خریدی گئی تھیں اور انہیں کس کو سپلائی کیا جانا تھا۔
روح اللہ مہدی نے شاہد کپور کی ایکشن ڈراما فلم ’دیوا‘ کے علاوہ کئی معروف ویب سیریز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔