پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پیر 24 اگست سے کھل جائیں گے، جس کے بعد سرکاری اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نئے شیڈول کے مطابق سنگل شفٹ اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعے کے روز اسکولوں میں چھٹی 12 بج کر 45 منٹ پر ہوگی۔
بنگلادیش کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بڑی چھلانگ، پاکستان ٹیم کو پیچھے چھوڑ دیا
ڈبل شفٹ اسکولوں میں صبح کی شفٹ پیر سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ جمعے کے روز صبح کی شفٹ دوپہر 12 بجے ختم ہوگی۔
شام کی شفٹ پیر سے جمعرات تک دوپہر ایک بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہوگی، جبکہ جمعے کے روز شام کی شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکول پیر سے جمعہ تک کھلے رہیں گے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق نئے اوقات کار 24 اگست سے 15 اکتوبر 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔
گرلز اسکولوں کے اوقات کار میں 15 منٹ کا فرق ضلعی سطح پر ضرورت کے مطابق ایڈجسٹ کیا جاسکے گا۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے چیف ایگزیکٹو افسران اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو نئے اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔