Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد: ایف آئی اے کا چھاپہ، انسانی اعضاکی خرید و فروخت کے الزام میں غیر ملکی باشندوں سمیت 5 افرادگرفتار

0

اسلام آباد میں ایف آئی اے اور پی ہوٹا ٹیم نے سیکٹر ایف-7 میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اعضا کی مبینہ خرید و فروخت میں ملوث غیر ملکی باشندوں سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں انسانی پلاسنٹا برآمد کیا گیا، جس میں تازہ، خشک اور پراسیس شدہ پلاسنٹا شامل تھا، جسے قبضے میں لے لیا گیا۔

پنجاب میں روبوٹک سرجری کی تعلیم کا آغاز، یو ایچ ایس نے بڑا قدم اٹھا لیا

تحقیقات کے مطابق ملزمان مختلف اسپتالوں سے انسانی پلاسنٹا حاصل کرتے تھے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ پلاسنٹا پشاور، راولپنڈی اور لاہور کے اسپتالوں سے جمع کیا جاتا تھا اور بعد ازاں اسے بھیڑ کے اعضا ظاہر کرکے بیرون ملک بھجوایا جاتا تھا۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ پراسیس شدہ پلاسنٹا ویتنام برآمد کیا جا رہا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق یہ مواد ادویات کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے اور ملزمان نے مقامی سہولت کاروں کی مدد سے ایک منظم نیٹ ورک قائم کر رکھا تھا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ برآمد شدہ نمونے طبی جانچ کے لیے پمز اسپتال بھجوا دیے گئے ہیں جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.