آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر کرنے کے بعد بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بنگلا دیش نے آسٹریلیا کے تاریخی دو ٹیسٹ میچوں کے دورے کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں تین درجے ترقی کرتے ہوئے کیریئر کی بہترین چھٹی پوزیشن حاصل کرلی اور سری لنکا کے ساتھ پاکستان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
یورپی یونین کی اسرائیل کے ای ون آبادکاری منصوبے کی شدید مخالفت، ٹینڈر واپس لینے کا مطالبہ
آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں بنگلا دیش چھٹے نمبر پر موجود ہے، جبکہ سری لنکا ساتویں اور پاکستان آٹھویں نمبر پر ہے۔
آسٹریلیا بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، جنوبی افریقا دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔ بھارت چوتھے جبکہ انگلینڈ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش نے آسٹریلیا کے دورے کا آغاز پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کو 9 وکٹوں سے تاریخی شکست دے کر کیا تھا۔ یہ آسٹریلوی سرزمین پر بنگلا دیش کی پہلی ٹیسٹ فتح تھی۔
تاہم آسٹریلیا نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے بنگلا دیش کو ایک اننگز اور 51 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
دوسری جانب پاکستان کو تین میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان انگلینڈ سے بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔