جوان دکھنے والے اس شخص کی عمر نے سب کو حیران کردیا
جوان دکھنے والے اس شخص کی عمر نے سب کو حیران کردیا
سنگاپور سے تعلق رکھنے والے فیشن فوٹوگرافر اور ماڈل چوانڈو ٹین اپنی جوانی کی شکل و صورت سے سب کو حیران کر دیتے ہیں۔ وہ ظاہری طور پر 30 یا 40 سال کے لگتے ہیں لیکن ان کی اصل عمر 60 سال ہے۔
جڑواں شہروں میں یوم القدس ریلیاں، غزہ کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کیا گیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق چوانڈو ٹین رواں ماہ کی 3 تاریخ کو 60 سال کے ہو گئے۔ انہوں نے اپنی 60ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
ان کی انسٹاگرام پوسٹ نے لاکھوں لائکس حاصل کیے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین ان کی جوان نظر آنے والی جلد پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ ان کی جوانی کا راز اور فٹنس لوگوں کے لیے حیرانی کا باعث بنا ہوا ہے۔