Gas Leakage Web ad 1

جوس کے مقابلے میں سالم پھل کھانے سے دل کی صحت کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے، تحقیق

0

اکثر افراد سالم پھل کھانا پسند کرتے ہیں جبکہ کچھ لوگ پھلوں کا جوس پینے کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم صحت کے لیے دونوں میں سے زیادہ فائدہ مند کیا ہے، اس سوال کا جواب ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

جرنل کرنٹ ڈویلپمنٹس ان نیوٹریشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جوس کے مقابلے میں سالم پھل کھانے سے امراض قلب سے بچاؤ میں زیادہ مدد ملتی ہے۔

اس تحقیق میں 3 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد کی غذائی عادات سے متعلق ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، جس میں ان کی عمر، آمدنی، تعلیم اور تمباکو نوشی سمیت دیگر عوامل کو بھی مدنظر رکھا گیا۔
حکومت کا اگلے سال اسلام آباد میں ہونیوالے ایس سی او سربراہ اجلاس کیلئے 45 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
تحقیق میں معلوم ہوا کہ سالم پھل کم استعمال کرنے والے افراد میں ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول، امراض قلب اور ہارٹ اٹیک کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔

تحقیق کے مطابق 100 فیصد خالص پھلوں کے جوس اور امراض قلب کے خطرے میں کمی کے درمیان قابل اعتماد تعلق دریافت نہیں ہوسکا۔ تاہم تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ 100 فیصد خالص جوس ہارٹ اٹیک کے خطرے کو کسی حد تک کم کرتا ہے، لیکن ہائی کولیسٹرول کے حوالے سے اس کا کوئی واضح فائدہ سامنے نہیں آیا۔

محققین نے بتایا کہ اس سے عندیہ ملتا ہے کہ جوس کے مقابلے میں سالم پھل کھانے سے صحت کو زیادہ فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق سالم پھلوں کا زیادہ استعمال دل کی شریانوں کی صحت بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ سالم پھلوں میں نباتاتی فائبر مکمل طور پر موجود رہتا ہے، جو جوس بنانے کے عمل کے دوران خارج ہوجاتا ہے۔ اسی وجہ سے پھل کھانے کے بعد بلڈ شوگر اور انسولین کی سطح میں فوری اضافہ نہیں ہوتا۔

اسی طرح سالم پھلوں اور جوس میں نباتاتی مرکبات کی مقدار بھی مختلف ہوتی ہے اور اس حوالے سے سالم پھل زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

محققین کے مطابق اس تحقیق میں غذائی فائبر یا نباتاتی مرکبات کی مقدار کا براہ راست تجزیہ نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ یہ نہیں کہتے کہ پھلوں کے 100 فیصد خالص جوس دل کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں، تاہم سالم پھل کھانا زیادہ بہتر ہے۔

محققین کی جانب سے اب اس تحقیق کو مزید آگے بڑھانے پر کام کیا جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.