کیا موبائل ہاٹ اسپاٹ کا استعمال محفوظ ہوتا ہے؟
جب گھر سے باہر کسی عوامی مقام یا سفر کے دوران وائی فائی کی سہولت دستیاب نہ ہو اور آپ کو لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ یا کسی دوسری ڈیوائس کو وائرلیس انٹرنیٹ سے کنیکٹ کرنا ہو تو اسمارٹ فون کو موبائل ہاٹ اسپاٹ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

فون میں صرف 4 یا 5 جی انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی تک رسائی کی ضرورت ہوتی ہے، جس کے بعد اسے دیگر ڈیوائسز کے لیے ایک راؤٹر کی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔
گور نرراج کی دھمکیوں سے اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،سہیل آفریدی
مگر کیا موبائل ہاٹ اسپاٹ محفوظ ہوتے ہیں اور کیا ان سے کوئی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے؟
ویسے یہ جان لیں کہ کسی پبلک وائی فائی کنکشن کے مقابلے میں موبائل ہاٹ اسپاٹ زیادہ محفوظ ہوتا ہے۔ پبلک وائی فائی کے ذریعے آپ کا ڈیٹا ہیکرز تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ موبائل ہاٹ اسپاٹ اس وقت خطرناک ہوسکتے ہیں جب وائی فائی پاس ورڈ مضبوط نہ ہو۔
پبلک وائی فائی کے برعکس موبائل ہاٹ اسپاٹ میں کنٹرول آپ کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے۔
عمومی طور پر آئی فونز اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہوتے ہیں، کیونکہ ان میں ہر ڈیوائس کو انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لیے پاس ورڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔
اینڈرائیڈ فونز میں آپ پاس ورڈ کو غیر فعال کرسکتے ہیں تاکہ لاگ اِن کا عمل تیز ہوجائے اور خاص طور پر گھر والوں کے لیے ڈیوائسز کو کنیکٹ کرنا آسان ہوسکے۔
مگر ایسا کرنے سے آپ کے ہاتھ میں یہ کنٹرول نہیں رہتا کہ کون موبائل ہاٹ اسپاٹ سے کنیکٹ ہوسکتا ہے۔ اس طرح ہیکرز بہت آسانی سے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
ہاٹ اسپاٹ میں ڈبلیو پی اے نامی سکیورٹی پروٹوکول بھی استعمال ہوتا ہے، جو ڈیٹا کو انکرپٹڈ بناتا ہے اور ڈیوائسز کو محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔



