Gas Leakage Web ad 1

اسپیس ایکس کا جدید اسٹار شپ راکٹ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

0

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا جدید اسٹار شپ راکٹ ایک انجن میں اچانک خرابی کے باوجود پہلی بار مدار میں پہنچ گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹار شپ نے امریکی ریاست ٹیکساس میں میکسیکو کی خلیج کے قریب اسپیس ایکس کے اسٹاربیس کمپلیکس سے پرواز کی۔

اسپیس ایکس کا اسٹار شپ راکٹ پہلی بار کامیابی سے مدار میں پہنچا اور نئے اسٹارلنک سیٹلائٹس بھی خلا میں تعینات کیے، تاہم ایک انجن میں خرابی کے باعث مشن مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا۔

اس مشن کا دورانیہ 10 گھنٹے مقرر کیا گیا تھا، تاہم انجن میں خرابی کے باعث اسے کم کرکے 3 گھنٹے کردیا گیا۔ یہ 2023 کے بعد اسٹار شپ کی 14ویں پرواز تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.