Gas Leakage Web ad 1

جنوبی کوریا کی نہر میں پھنسی شارک کو تین ہفتوں بعد بھی نہ نکالا جاسکا

0

جنوبی کوریا کی ایک نہر میں گزشتہ ماہ سے پھنسی 3.5 میٹر لمبی شارک کو تاحال ریسکیو نہیں کیا جاسکا۔

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے ساحلی شہر بوسان کی ایک نہر میں وسط ستمبر کے دوران ایک شارک پھنس گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شارک کو پہلی بار 18 ستمبر کو نارتھ پورٹ کے ایک تنگ آبی راستے میں دیکھا گیا تھا۔
ایشین گیمزکرکٹ فائنل؛ بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر گولڈمیڈل جیت لیا
رواں ہفتے جمعہ کے روز شارک کو ریسکیو کرنے کے لیے دوسری بار آپریشن شروع کیا گیا، تاہم اس کوشش میں بھی کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شارک کو باہر نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیموں نے جال کا استعمال کیا، لیکن 2 گھنٹے کی کوشش کے بعد آپریشن روکنا پڑا کیونکہ خدشہ تھا کہ جال چٹانوں میں پھنس سکتا ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے امید ظاہر کی ہے کہ شارک خود ہی تیر کر کھلے سمندر میں چلی جائے گی۔

شارک کو نہر میں پھنسے ہوئے 3 ہفتے گزر چکے ہیں اور اسے دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد نہر کا رخ کر رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.