Gas Leakage Web ad 1

ایران کے معاملے کو آسان یا مشکل، کسی نہ کسی طریقے سے حل کریں گے، امریکی صدر

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران کے بارے میں فیصلہ کرنے والے ہیں،مسئلے کو آسان یا مشکل، کسی نہ کسی طریقے سے حل کریں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےاپنےبیان میں کہا ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کےمنصوبے سےتقریباً دستبردار ہوچکا،ہم تیل کی قیمتیں کم کرنے میں کامیاب ہوگئے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے۔
صومالیہ میں جاں بحق پاکستانی شہریوں کی میتوں کی وطن منتقلی کے انتظامات جاری
دوسری جانب رائٹرز نے دعوی کیا ہےکہ امریکی حملے دوبارہ شروع ہوئےتو ایران زیادہ سخت جوابی کارروائی کی تیاری کررہا ہے،جس پر ایرانی حکام نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ امریکہ نےبڑے پیمانے پرحملےکیےتو جواب پہلے سےزیادہ شدید ہوگا،امریکی فوجی کارروائیوں کی حمایت کرنے والےممالک کو ممکنہ ہدف بنانے کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نےکہا ایران کےپاس جوہری پروگرام رضاکارانہ ترک کرنےکا موقع ہے،جوہری پروگرام ترک نہ کیا تو اسےمجبورکرنا پڑسکتا ہے،ایران کومذاکرات کےذریعےمسئلہ حل کرنے کے تمام مواقع دیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.